وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ریسکیو 1122 موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

 
0
375

لاہور اکتوبر 10 (تی این ایس ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نئی ایمبولینس سروس کا افتتاحی کر دیا ۔ افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا انسانیت کی خدمت کے لیے نئی ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔جس کے ذریعے گنجان آباد علاقوں میں موٹرسائیکل ایمبولینس سے بروقت سروس دی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ، پورے یقین سے کہتا ہوں جنوبی ایشیا میں ایسی کوئی مثال نہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو متنازع بنانے والے عوام کی فلاح نہیں چاہتے، آپ کو کیا علم دکھی انسانیت اپنے کام کاج پر کیسے پہنچتی ہے، اربوں، کھربوں کی کرپشن نے پاکستان کوکھوکھلا کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں لیکن بڑھا چڑھا کر اشتہار بازی سے نوجوانوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہتے۔