بنگلہ دیش ، جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت گرفتار

 
0
542

ڈھاکہ اکتو بر10(ٹی این ایس): بنگلہ دیش پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرلیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے 9 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ایک خفیہ اجلاس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ بنگلہ دیشی عدالت نے 2013ء میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔