فلائی دبئی کی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہوم سروس کا آغاز کردیا

 
0
420

متحدہ عرب امارات کے شہری بھاری بھرکم سامان اور چیک ان کاؤنٹر پر رکے بغیر جاسکتے ہیں
دبئی12جون(ٹی این ایس) فلائی دبئی کی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہوم سروس کا آغاز کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ نے مسافروں کی سہولت کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت یو اے ای کے شہری اب نہ صرف اپنے بھاری بھرکم سامان کے بغیر ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں بلکہ انہیں سیکیورٹی کے نام پر چیک ان کاؤنٹر کی حزیمت سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔فلائی دبئی نے دناٹا (دبئی نینشل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافر کسی بھی لوکیشن سے بغیر سامان کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں اور وہاں انہیں چیک ان کاؤنٹر پر بھی نہیں رکنا پڑے گا۔واضح رہے فلائی دبئی یہ سروس فراہم کرنے والی دوسری ایئرلائن ہے اس سے قبل ایمریٹس اپنے مسافروں کو یہ سروس فراہم کررہی ہے۔