سائبرحملوں کا الزام‘امریکہ نے روس کی 5 کمپنیوں،3شخصیات پراقتصادی پابندیاں عائد کردیں

 
0
340

واشنگٹن 12جون(ٹی این ایس) امریکا نے سائبر حملوں کے الزام میں روس کی پانچ کمپنیوں اور تین شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچ نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی کمپنیوں اور شہریوں نے خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کو امریکا پر سائبر حملوں میں مدد فراہم کی۔ امریکا میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کئے جائیں گے جبکہ شہریوں کو واشنگٹن کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ منوچن کا کہنا تھا کوئی امریکی شہری یا کمپنی ان روسی کمپنیوں اور شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی لین دین نہیں کرسکیں گی۔