جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچلے ویلے کے ساتواں گلوبل میڈیا فورم کا آغاز  گزشتہ روز کر دیا گیا 

 
0
445

جرمنی،12جون(ٹی این ایس): جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچلے ویلے کے ساتواں گلوبل میڈیا فورم کا آغاز  گزشتہ روز 11 تاریخ کو کر دیا گیا  ہے، جو  عدم مساوات کے موضوع کے ساتھ تین دن جاری رہے گا،  120 سے زائد ممالک اور 2 ہزار سے زائد مندوبین سمیت دنیابھر سے ماہرین تجزیہ نگار،  پروفیسرز،  انسانی حقوق کے کارکنان اور  بلاگر نے شرکت کی۔ جون میں جرمنی کے شہر میں تین روزہ گلوبل میڈیا کانفرس کاآغاز ڈوئچے ویلے ڈائریکٹر پیٹر لمبرگ کے افتتاح کلمات سے ہوا جبکہ ریاست وسیٹ پہیلہ وزیر ارمین لاشت نے شرکاء فورم کو جرمنی آمد پر خوش آمدید کہا،  تقریب سے بلغاریہ کے ماریہ گبرایل،  اسٹیٹ منسٹر جرمنی میچلے مینٹفرگ،  کولون کے ٹام بھورو،  نے شرکاء فورم سے افتتاحی کلمات اور دنیا میں جاری عدم مساوات پر خطاب کیا،  بھارت کےمعروف  گلوکار دلت نے قوم کی آواز بلند کرنے والی سنگر گنی ماہی نے سونک گاکر فورم کے شرکاء سے داد وصول کی بعدازیں مختلف ورکشاپ کاانعقاد کا آغاز کیا گیا ،جس میں موبائل جرنلزم،  بی ایم ڈبلیو نئے تجربات،  میڈیاسسٹم میں اسٹاراپ،  میڈیکل،  امیر غریب کی زندگی،  جنگ زدہ علاقوں میں رپورٹنگ،  یورپین میڈیا اور مہاجرین،  اسرائیل میں فلسطینی خواتین کے ساتھ نارواسلوک اورخواتین کا میڈیا میں کردار سمیت دیگر موضوعات پر ورکشاپ منعقد ہوئے، بعدازاں مسلمان مندوبین کے لیے افطار جبکہ دیگرشرکاء ڈنر کیاگیا۔