ٹرمپ کا سرکاری خفیہ اداروں کی جاسوسی کا منصوبہ

 
0
365

واشنگٹن ،دسمبر06(ٹی این ایس): امریکی صدر ٹرمپ نے حکومتی خفیہ اداروں کی جاسوسی کے لیے پرائیویٹ انٹیلی جنس نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں کے اندر موجود ریاست کے خلاف کام کرنے والے دشمن عناصر پر نظر رکھنا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ منصوبہ بدنام زمانہ پرائیویٹ کنٹریکٹر کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جوکہ خود خاندان سمیت کئی سالوں سے ابوظہبی میں رہائش پذیرہیں ۔

منصوبے کے تحت نجی جاسوسی کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جو صرف سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور صدر ٹرمپ کو جواب دہ ہوگا۔نجی جاسوسی کے اس نیٹ ورک کا دیگر امریکی انٹیلی جنس اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ معلومات دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق اس پرائیویٹ نیٹ ورک کا مقصد انٹیلی جنس اداروں میں موجود ایسے افراد پر نظر رکھنا ہے جو ریاستی مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔