سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے لیے عوامی تحریک کا سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج

 
0
519

 

 لاہور ،دسمبر06(ٹی این ایس): پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے لیے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جوڈیشل رپورٹ کے حصول کے لیے لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی ۔ انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے جب کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ 3 روز میں لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کردی تھی۔