بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، فلائٹ پی کے 853 کی ایمرجنسی سلائیڈ اچانک کھل گئی جس کے بعد ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی طور پر ایکشن میں آنا پڑا

 
0
1288

بیجنگ جون 28 (ٹی این ایس): بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، فلائٹ پی کے 853 کی ایمرجنسی سلائیڈ اچانک کھل گئی جس کے بعد ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی طور پر ایکشن میں آنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والے پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 853 کی ایمرجنسی سلائڈ اچانک کھل گئی جس کے بعد ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی طور پر ایکشن میں آنا پڑا۔ واقعے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فلائٹ بھی کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران 3 مرتبہ پی آئی اے کے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ تاہم خوش قسمتی سے تینوں مرتبہ طیارے میں موجود مسافروں یا عملے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ جبکہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بیجنگ میں پی آئی اے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کیسے کھل گئی۔