بلاول اپنے پاؤں پرکھڑا ہوگیا، اب مجھے کوئی پروا نہیں، آصف زرداری

 
0
370

اسلام آباد جون 28 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ، اب مجھے کوئی پروا نہیں،بلاول شادی کیلئے بھی مان گئے ان کیلئے لڑکی ڈھونڈنی ہے،میں اب آرام کرنا اور اپنی زمین سنبھالنا چاہتا ہوں،اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔ انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔
بلاول اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے اب مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ میں اب آرام کرنا چاہتا ہوں اور اپنی زمین سنبھالنا چاہتا ہوں۔ اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ بلاول شادی کیلئے بھی مان گئے ہیں، اب ان کیلئے لڑکی ڈھونڈنی ہے۔ بلاول کے پاس تو وقت نہیں ہے اس لیے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔
واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کی سربراہی میں آج پیپلزپارٹی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ مشارتی اجلاس میں نئے چیئرمین کے ناموں پر غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نئے چیئرمین کیلئے بلوچستان سے میر حاصل بزنجو اور دیگر ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ اے پی سی میں سب نے مل کر جامع پروگرام بنایا، سب ساتھ بیٹھے۔
آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لئے خوشخبری لائے گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں بھی آئی ایم ایف تھی مگر ہماری شرائط پر تھی۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ ہم میں آہنگی ہے یا نہیں۔نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا فیصلہ کمیٹی کریگی ۔ہم جمہوریت تباہ کرنا نہیں چاہتے۔