فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، فرانس میں اسلام فوبیا جاری دہشت گرد وں نے مسجد پر حملہ کر دیا .

 
0
381

فرانس جون 28 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔

مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس حکام نے حملہ آور کی لاش قبضے میں لے کر اسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابھی تک اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملہ آور کی کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ پورے ملک میں موجود تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔