وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ

 
0
391

اسلام آباد اکتوبر 10 (ٹی این ایس) وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے‘ احسن اقبال عالمی بنک کے سالانہ اجلاس میں خطاب کریں گے‘ جان ہاپکن یونیورسٹی میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی لیکچر دیں گے۔ منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔ احسن اقبال عالمی بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور جنوبی ایشیاء میں باہمی ربط کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر داخلہ جان ہاپکن یونیورسٹی میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر لیکچر بھی دیں گے۔