اسلام آباد اکتوبر 10 ( ٹی این ایس ) قطر جونیئر اوپن میں پاکستانی جونیئر سکواش پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ محمد حمزہ,اسد اللہ,عزیر شوکت ,منصور زمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پلیئرز کی شاندار پرفامنس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور جونئیر پلیئرز کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا فیڈریشن جونیئر پلیئرز پر فوکس کر رہی ہے۔ ائیر مارشل شاہد علوی کا کہنا تھا جونئیر پلیئز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر باصلاحیت پلیئر کو باہر بھی بھجوائیں گے۔ شاہد علویکا مزید کہنا تھا ملک کا نام روشن کرنیوالوں کو انعامات سے بھی نوازا سے جائیگا