پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے لیے فیلڈ پوسٹنگ کی شرط ختم تاہم انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے لیے شرط برقرار

 
0
339

لاہور:پنجاب پولیس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے لیے فیلڈ پوسٹنگ کی شرط ختم کردی گئی ہے

آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ  اسسٹنٹ سب انسپیکٹر  سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے لئے کسی تھانے، انویسٹی گیشن ونگ یا سی ٹی ڈی میں 2 سال خدمات انجام دینے کی جو شرط عائد تھی وہ اب 6 اکتوبر سے کتم کی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ یہ شرط سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے عائد کی تھی

تاہم سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لیے پالیسی کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور اس ضمن میں شرائط برقرار رہیں گی۔