خانیوال میں انوکھاجنازہ،مسیحی خاتون کی وصیت پر شہنائیاں بجائی گئیں 

 
0
681

خانیوال،اکتوبر 11 (ٹی این ایس): خانیوال میں جنازے کی تقریب نے لوگوں کو حیران کردیا۔ ایک سو پانچ سالہ بوڑھی کو وصیت کے مطابق گھروالوں نے شہنائی کی گونج میں آخری سفر پر رخصت کیا۔خاتون کی انوکھی وصیت پر کئے جانے والے اس عمل سے  جنازہ کا جلوس بغیر بارات کا منظر پیش کر رہا تھا۔

خانیوال کے نواحی گا ؤں کی رہائشی 105 سالہ خاتون شریفاں بیوہ بوٹا مسیح چل بسیں ۔شریفاں نے انتقال سے پہلے وصیت کی تھی کہ انکی آخری رسومات دھوم دھام سے ادا کی جائیں۔ خاتون کے آٹھ بچوں اور تیس پوتے پوتیوں نے ان کی وصیت کو پورا کر دیا۔ شریفاں کی میت کو چرچ سے بینڈ باجے کے ساتھ لے جایا گیا۔شہنائی کی گونج نے آخری سفرکو یادگار بنادیا۔