آرمی چیف کی وزیردفاع کیساتھ ملاقات ، سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

 
0
350

راولپنڈی، اکتوبر10 (ٹی این ایس):  پاک  فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر کیساتھ ایک اہم  ملاقات کی ہے  جس میں سلامتی کی صورتحال  اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے  مطابق آرمی چیف کے ساتھ ملاقات سے قبل وزیر دفاع انجیئر خرم دستگیر کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں  آگاہ کیا گیا ۔