دبئی سے میونخ جانے والی مسافر لڑکی دوران پرواز جاں بحق

 
0
414

دبئی ،اکتو بر12(ٹی این ایس): امارات ائیرلائنز کی ایک مسافر لڑکی دبئی سے جرمن شہر میونخ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق اماراتی ائیرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کی صحت اچانک خراب ہو جانے پر طیارے نے کویت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافر کو فوری طبی سہولت مہیا کی گئی تاہم ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹروں نے اس کی موت کا اعلان کر دیا۔ اماراتی طیارہ اس کے بعد میونخ کیلئے روانہ ہو گیا۔