سعودی امیگریشن محکمہ نے خواتین کو بھرتی شروع کردیا ہے

 
0
524

ریاض ،جنوری18(ٹی این ایس):سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈرایکٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی خواتین سے جلد ازجلد ائیرپورٹ انتظامیہ کی آسامیوں پر خدمات حاصل کی جائیں گیں ۔رجسٹریشن اور داخلہ ایپلی کیشنز جنوری 21 سے 25 تک وصول کی جائیں گی.ڈائریکٹوریٹ نے بھرتی کے لئے کچھ شرائط مقرر کی ہیں.خواتین کے درخواست دہندگان کو سعودی عرب میں پیدا ہونا ، پرورش پانا اور 25 اور 35 سال کی عمر کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ درخواست دہندگان کی ساتکھ ریاست میں اچھی ہونی چاہیے ، اسکے خلاف ملکی سالمیت سے متعلق کوئی کیس نہیں ہونا چاہیے اور کسی سرکاری ادارے میں ملازم نہ ہو۔ ایسا کوئی درخواست دہندگان جسکی درخواست میں کسی قسم کی کوئی غلطی ہوئی تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔