یوکرائن اور کریمیا کے 21 افراد اور نو کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

 
0
381

واشنگٹن جنوری 27(ٹی این ایس)امریکا نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرائن اور کریمیا سے تعلق رکھنے والے 21 افراد اور نو کمپنیوں پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان علیحدگی پسندوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو خودساختہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کے وزرائے خزانہ، تجارت، انصاف اور سلامتی ہیں۔ امریکا نے متعدد روسی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان نئی پابندیوں میں شامل کیا ہے، جن میں روس کے نائب وزیرِ توانائی اندرے شیریزوف بھی شامل ہیں۔ شیریزوف پر پہلے ہی یورپی پابندیاں عائد ہیں۔