آئی جی ایف سی کی عالمی شہرت یافتہ لائٹ ویٹ باکسر محمد وسیم  کیساتھ ملاقات  ، پاکستان کا نام روشن کرنے پر   پانچ لاکھ روپے بطورِ انعام سے نوازا

 
0
486

کوئٹہ ،اکتوبر 12 (ٹی این ایس): آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم  نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لائٹ ویٹ باکسر محمد وسیم  کیساتھ ملاقات  کی اور  اپنی کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کرنے پر  ان کو دادِ تحسین دیتے ہوئے  پانچ لاکھ روپے بطورِ انعام سے نوازا۔

محمد وسیم نے ٹی این ایس کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اس ملاقات کے بارے میں بتایا اور خوشی کا اظہار کیا ۔محمد وسیم نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے نے انکی سراہنا کرتے ہوئے  کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان صوبہ میں تعلیم،صحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔