اسلام آباد،سابق صدر آصف علی زرداری کا مخدوم امین فہیم کی بیوہ اور مخدوم جمیل الزماں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہار رنج و غم

 
0
450

اسلام آباد اکتوبر 14(ٹی این ایس) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی بیوہ اور مخدوم جمیل الزماں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے، دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی