فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر

 
0
361

اسلام آباد اکتوبر 14(ٹی این ایس)فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے،اس ضمن میں تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جاری کر دیا  گیا ہے،

زرائع کے مطابق عمران خان شفقت محمود کی بطور سیکرٹری انفارمیشن کارکردگی سے  ناخوش تھے, این اے 120 کے الیکشن کے حوالے سے عمران خان شفقت محمود کے کارکردگی  سے بھی نالاں تھے۔ قائم مقام سیکرٹری انفارمیشن فواد چوہدری کو ہی مستقل بنیادوں سیکرٹری اطلاعات کی زمہ داریاں سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔