72فیصد بچے والدین کا پیشہ اختیار کرتے ہیں،ان پڑھ والدین کے صرف 9 فیصد بچے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں‘ تحقیق

 
0
348

لاہور اکتوبر 16 ( ٹی این ایس )نئے سروے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 72 فیصد بچے اپنے والدین کا پیشہ اختیار کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی و اقتصادی شعبہ کے تحقیق کار کا کہنا ہے کہ 72فیصد بچے اپنے والدین کا پیشہ اختیار کرتے ہیں، جب کہ ان پڑھ والدین کے صرف 9 فیصد بچے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، تا ہم گریجوایٹ والدین کے 60 فیصد بچے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔سماجی و اقتصادی شعبہ کے تحقیق کار نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت میں ملک کے غریب طبقات کے لئے کم مواقع دستیاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر بچے اپنے غریب والد کے پیشہ کو ہی اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں جس سے قومی معاشی اہداف کے حصول کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے سماجی نا انصافیوں کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان کے تدارک کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔