پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ،5 ہلاک

 
0
291

کرم ایجنسی ،اکتو بر17(ٹی این ایس): امریکا نے پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کردیا،ڈرون میزائل کے نتیجہ میں 5شدت پسند ہلاک کردیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے پاک افغان سرحد پر افغانی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ امریکا نے پاک افغان سرحد پرافغان صوبے پکتیکا کے علاقے کمبل میں 2ڈرون میزائل داغ دیے ہیں۔ڈرون حملے میں 5شدت پسند ہلاک کردیے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں میں یہ تیسراڈرون حملہ ہے۔تین ڈروں حملوں میں مجموعی طورپر31شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق تمام ڈرون حملے افغانستان کے علاقے میں ہوئے ہیں۔