عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 
0
465

اسلام آباد اکتبور 18(ٹی این ایس): عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیے گئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔الیکشن کمیشن نے غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔لیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔