آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، سرفراز بگٹی

 
0
377

کوئٹہ اکتبور 18(ٹی این ایس)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں ٗہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح 8 بج کر25منٹ پر جانیوالی پولیس گاڑی کونشانہ بنایا گیاجس میں 6 پولیس اہل کار شہید 22زخمی ہیں ، لاہور سے فورنزک ٹیم (آج) کوئٹہ آئے گی ،فورنزک نمونے لیے جانے تک سڑک بند رہے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اورایف سی کوپیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایاجارہاہے،مشکل دشمن سے لڑیں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ٗرا اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔