سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی جس میں اندرونی اور بیرونی دونوں ہاتھ ملوث تھے،عزیز الرحمٰن چن

 
0
323

لاہور اکتوبر 19(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کے لئے ایک بہت بڑی سازش تھی، جِس میں اندرونی اور بیرونی دونوں ہاتھ ملوث تھے۔ سانحے کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایاجاسکتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور جمہوریت کے پودے کی آبیاری اپنے خون سے کی۔ پیپلز پارٹی کی جرات مندانہ قیادت نے ملک کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیا۔ پوری قوم پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی معترف ہے اور شہدائے کارساز کو ان کی جرات اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن جمہوریت اور آزادی کے لئے قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے دو بے مثال لیڈروں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت کئی کارکنوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں۔