ترقی اور تعیناتی صرف میرٹاورپرفارمنس پر ہوگی،بدعنوانوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چئیرمین نیب کا انتباہ

 
0
377

اسلام آباد ،اکتوبر 19 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب میں ترقی اور تعیناتی صرف اور صرف میرٹ، سینارٹی، پرفارمنس اور قانون کے مطابق کی جائے گی۔ صوبوں کے کوتہ پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور کسی صوبہ سے نا انصافی نہیں ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے شعبہ ہیومن ریسورس (ایچ آر ایم) کی کارکردگی کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل اور بدعنوان افسران اوراہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی، محنتی، دیانتدار، قابل اور فرض شناس افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اوراہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔