آئی سی سی رینکنگ ،حسن علی نمبر ون بولر اور حفیظ نمبر ون آل راؤنڈربن گئے

 
0
718

 

 

دبئی اکتوبر 20(ٹی این ایس):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ محمد حفیظ آل راؤنڈرز میں سرفہرست ہیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی نے 6 درجہ ترقی پا کر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔حسن علی سے قبل رواں سال پہلی پوزیشن پر ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، کگیسو رابادا اور جوش ہیزلی وڈ براجمان تھے۔بہترین بلے بازوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ۔اس سے قبل پہلی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھی۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابراعظم نے دو درجہ ترقی پاکر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی جو ان کے کیئریر کی بہترین پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسری پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں محمد حفیظ دو درجہ ترقی پاکر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔