اسلام آبادکےحکام نے دواردو اخبارات کی ڈکلریشن منسو خ کر دی ہے

 
0
551

اسلام آباد،اکتوبر 21(ٹی این ایس):   دارالحکومت میں حکام نے دو اخبارات   ” صحافت ” اور ” دوپہر” کے ڈکلریشن منسوخ کردی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  اسلام آباد کے دفتر سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردئے  گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دونوں  اخبارات کے ڈکلریشن منسوخ کئے جاتے ہیں۔

منسوخی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ  1999میں رجسٹر ہوئے ان اخبارات کی اب اشاعت نہیں ہوتی اور وہ پرنٹنگ پریس بھی اب موجود نہیں ہے جسے ظاہر کیا گیاتھا۔اسکے علاوہ  2013 سےمذکورہ اخبارات نے  متعلقہ دستاویزات کا احیاء نہیں کیا۔