پاکستان افغانستان میں مساجد پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،نفیس ذکریا

 
0
4747

اسلام آباد اکتوبر 21(ٹی این ایس)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مساجد پر ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے،پاکستان دہشتگردی کی شدیدمذمت اور ان کاروائیوں کی روک تھام کے لیے عزم کااعادہ کرتا ہے۔ہفتہ کوترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت میں مساجد پر خود کش حملوں کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان مشکل اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان دہشتگردی کی شدید مذمت اور ان کاروائیوں کی روک تھام کے لیے عزم کااعادہ کرتا ہے، اس سے قبل کابل میں خودکش حملوں میں متعدد بے گناہ شہری زخمی اور جاں بحق ہوئے تھے۔