محنت کشوں کی محبت ہمارا سرمایہ حیات ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
140

سی ڈی اے ملازمین کی مزدور یونین کے قائدین کو عید کی مبارکباد۔
اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے میں کام کرنے والے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ،انفورسمنٹ،ڈی ایم اے،فائر بریگیڈ،واٹرسپلائی،ایم پی او،پارلیمنٹ لاجز،پاک سیکرٹریٹ،پارلیمنٹ ہاؤس،سینی ٹیشن،روڈ ڈائریکٹوریٹ،چیئرمین کمپلیکس،السادات اینڈ ہزارہ گروپ اور بلتی برادری سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین نے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و قائد مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ،حاجی صابر حسین،وائس چیئرمین مرزاسعید اختر،سردار محمد آصف و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور عیدکی مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر عیدالاؤنس،اعزازیہ تنخواہ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافہ کروانے پر ان کا شکریہ اداکیا،اس موقع پرپاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و قائد مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین نے ملازمین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے محنت کشوں کی مزدور یونین سے والہانہ محبت ہی ہماراسرمایہ حیات ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سی ڈی اے محنت کشوں کے گزشتہ چند سال جو کہ نا اہل ٹولے نے ضائع کیے اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور سنیارٹی کی بنیاد پر ملازمین کی پروموشن کو پس پشت ڈال دیا جبکہ مزدور یونین نے ملازمین کے بھاری مینڈیٹ کو حاصل کرنے کے بعد بلاتاخیر محنت کشوں کے درینہ مسائل کوحل کرنے کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کیااور آج سی ڈی اے ملازمین کو اسکے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا مرحلہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور ملازمین کے بچوں کی بھرتی سمیت دیگر تمام درینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔