وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کی زیرِ صدارت آئی جے پی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کی سائٹ پر ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد

 
0
226

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کی زیرِ صدارت آئی جے پی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کی سائٹ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس، آر پی او راولپنڈی، این ایل سی کے افسران سمیت سی ڈی اے متعلقہ شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کا منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں میں سے 41 فیصد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مئی 2022 تک ترقیاتی کاموں کا ٹارگٹ 38 فیصد رکھا گیا تھا۔انہیں مزید بتایا گیا کہ منصوبے پر جاری ترقیاتی کام اپنے طے شدہ اہداف کے مطابق تکمیل کی طرف جارہے ہیں اور توقع ہے کہ منصوبے کی تکمیل اپریل 2023 سے قبل مکمل ہوجائے گی۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے کام جاری ہے۔

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے پر جاری ترقیاتی کا موں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی کہ پیرودھائی اڈہ تا پیرودھائی موڑ تک چار کلومیٹر سڑک پر ترقیاتی کاموں کو اگست تک مکمل کیا جائے۔مزید برآں ایک ماہ کے اندر جو دو دو لینز تیار ہو چکی ہیں ان کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں جڑواں شہروں میں ٹریفک کے نظام کو مزید منظم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد و راولپنڈی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں گئیں کی متبادل روٹس دیکھے جائیں جن پر ٹریفک کے دباؤ کو منتقل کیا جا سکے۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئ کہ تمام متبادل راستوں کو پندرہ یوم میں کھول دیا جائے تا کہ ٹریفک کے بہائو کو بر قرار رکھا جا سکے۔ علاؤہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نائنتھ ایونیو پر این ایل سی کے کیمپ آ فس میں ایک کنٹرول روم کیا جائے گا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی نمائندگی ہوگی اور این ایل سی ریکوری وہیکل اور تمام دیگر مشینری مہیا کرے گی تاکہ کسی بھی ہیوی وہیکل کے حادثہ یا خرابی کی صورت میں اسے سڑک سے ہٹایا جاسکے تاکہ سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ بنے۔
علاؤہ ازیں آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی گئیں کہ آئی جے پی روڈ پر سیف سٹی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ موثر نگرانی کی جا سکے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مزکورہ منصوبے کی تکمیل کے بعد جہاں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جاسکے گا وہیں جڑواں شہروں کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ٹریفک جام جیسے مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
واضح رہے کہ اس منصوبے میں 2فلائی اور ،2 پل، 7 کلورٹس کی تعمیرشامل ہیں۔ اس منصوبے کی کل لاگت 4.9ارب روپے ہے اور منصوبے کی لمبائی 9.8 کلومیٹر ہے۔دونوں اطراف 4 ، 4 لین پر مشتمل ہیں جن میں سے 2 لین ہیوی ٹریفک کے لیے جبکہ 2 لینز ایل ٹی وی گاڑیوں کے لیے مختص کی گئیں ہیں۔