کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے

 
0
162

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں سمیت رابطہ سڑکوں میں نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس ضمن میں اسلام آباد کے علاقے سری نگر ہائی وے تا ٹی جنکشن مری روڈ اور زیرہ پوائنٹ انٹر چینج تک کی مرکزی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں میں نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے چوبیس ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی سری نگر ہائے تا پشاور موڑ انٹرچیج اور سیکٹر جی ٹوئیلو میٹرو بس روٹ کی مرکزی شاہراہوں پر نئی اور جدید سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے بھی چوبیس ملین روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

مزیدبرآں مارگلہ روڈ ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین اور ایف الیون کی مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور مارکیٹس میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سڑیٹ لائٹس کی تنصیب اور پرانی سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لئے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے 23 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے تا سوہان انٹر چینج اور ضیاء مسجد تک روشنی کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لئے بھی شعبہ سڑیٹ لائٹس کی جانب سے بارہ ملین روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ایکسپریس وے تا ضیاء مسجد اور کورال انٹرچینج تک روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کےلئے نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سڑیٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سڑیٹ لائٹس کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے تیرہ ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ جبکہ مختلف شاہراہوں پر روڈ فلیشر کی تنصیب کے لئے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 1.5 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

مزکورہ بالا علاقوں میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور مرمت کے لئے مجموعی طور پر 87 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس ضمن میں ٹینڈرز جلد ہی اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ سٹریٹ لائٹس شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے باقی ماندہ علاقوں میں بھی خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام تیزی سے کررہا ہے تاکہ روشنی کے نظام کو یقینی بنایا جاسکے۔