مظفر گڑھ:جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی سرکاری لکڑی کی چوری کرتے ہوئے گرفتار

 
0
805

لاہور ،اکتو بر22(ٹی این ایس): مظفر گڑھ میں جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی سرکاری لکڑی کی چوری کر رہے تھے تاہم پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے مشتاق دستی اور اس کے 2ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکڑی چوری کی اطلاع فاریسٹ گارڈ نے دی جبکہ پولیس نے تینوں کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔