خیبرپختونخواہ ، پہلی بارایک میٹرک پاس کو ڈاکٹربھرتی کیا گیا، اسفند یارولی

 
0
692

پشاور ،اکتو بر22(ٹی این ایس): عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا ہے کہ خیبر ختونخواہ میں پہلی بارایک میٹرک پاس کوڈاکٹربھرتی کیا گیا،عمران خان مقصداسلام آبادہے،پاناما کا مقصدصرف نوازشریف کوہٹاناہے،جبکہ پاناما میں ایسا نام بھی ہے جس کی 35آف شورکمپنیاں ہیں،آنے والاوقت خوفناک ہے،جتنی جلدی ہوغلط فہمیاں دورکرنی چاہئیں،عوام 26اکتوبرکوبلے کودریامیں بہاکرمیانوالی پہنچادیں۔

انہوں نے آج پشاورمیں این اے فورکی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ حکومت ہے۔عمران خان مقصداسلام آباد ہے۔ ہردن اے این پی کی کرپشن کاطعنہ دیاجاتاہے خان صاحب ساڑھے چارسال توآپ کی حکومت کوہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن کے بغیرسکول اور سڑکیں بنانے کاکوئی فائدہ نہیں ۔صوبائی حکومت وفاق سے سی پیک میں حصہ لینے بھی ناکام رہی۔

خیبرپختونخواہ میں پہلی بارایک میٹرک پاس کوڈاکٹربھرتی کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاناما کا مقصدصرف نوازشریف کوہٹاناہے۔پاناماصرف نوازشریف کانام نہیں تھا۔پاناما میں ایسے نام بھی ہیں جن کی 35آف شورکمپنیاں ہیں۔چیئرمین نیب پاناما میں شامل تمام افرادکیخلاف مقدمات چلائیں۔اسفند یارولی نے کہا کہ نوازشریف نے وعدے پورے نہ کیے توجدہ میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ن لیگ کانشان ہے شیرہے اسی لیے بھاگنے میں بھی تیزہے۔ہم باچاخان کی لالٹین لیکرنکلے ہیں۔فاٹا کوصوبے میں ضم کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والاوقت خوفناک ہے۔پاکستان اور افغانستان کوملکرمسائل کاحل نکالناچاہیے۔جتنی جلدی ہوسب کوغلط فہمیاں دورکرنی چاہئیں۔