یو سی پانچ راولپنڈی بھی اب محرومیوں سے سہولیات کی طرف گامزن

 
0
3221

راولپنڈی،اکتوبر 22 (ٹی این ایس): یونین کونسل 5 ڈهوک حسو کا شمار راولپنڈی کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کے اس علاقے اس علاقہ کے لوگ دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محرومیوں کا شکار رہے ہیں اور اس پہ مستزاد یہ کہ دوسرے خاص طور پر خیبرپختونخواہ سے لوگوں کی بڑی تعداد میں نقلِ مکانی کرنے والے لوگوں کے یہاں آباد ہونے سے ان مسا ئل میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

اونچائی پر واقع ہونے سے اس علاقہ میں زیر زمین پانی کی سطح انتہائی حد تک گر چکی تهی جسکی وجہ سے اکثر ٹیوب ویلز سے پانی کی دستیابی ممکن نہیں رہی تهی۔

مگر اب خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کاؤشوں اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد ان اہم مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے،صفائی کے مناسب انتظامات اور یہاں کے عوام کے دیرینہ مسئلہ قبرستان کی جگہ کیلئے بهی کثیر فنڈز مقامی قیادت کو فراہم کر دیے گیے ہیں جس پر کام جاری ہے۔ تاریک گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

بلدیاتی نظام میں اصلاحات لانے اور وفاقی اداروں کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کرنے یا اداروں میں رابطوں کے فقدان کو ختم کر دیا جائے تو مزید بہتری ممکن ہو سکے گی. تعلیمی نظام میں بہتری آنے سے شرح خواندگی میں بهی اضافہ ہوا لیکن پسماندہ علاقے میں واپڈا کی غفلت کی وجہ سے ہر طرف بجلی کے لٹکتے تار نظر آتے ہیں جو کسی بهی وقت بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں اس اہم مسئلے کے سدباب کیلئے اقدامات کرنا بهی انتہائی ضروری ہے. وزیراعلی پنجاب کو مرکزی حکومت میں کردار ادا کرنے کے گونج اسمبلی سے یونین کونسل تک سنائی دیتی ہے۔