کوئٹہ ، پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

 
0
31236

کوئٹہ ،اکتو بر23 (ٹی این ایس) : کوئٹہ میں سڑک کی کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پیرکی صبح کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں نامعلوم افرا د نے سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس کے باعث پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔