گوجرانوالہ ،نہ بیوی سے بنی نہ کاروبار چلا ،جعلی عامل کی درگت بنا دالی

 
0
854

گوجرانوالہ ،اکتو بر23(ٹی این ایس):گوجرانوالہ کے رہائشی خلیل الرحمن نے بیوی سے تعلقات استوار کرنے اور کاروبار بڑھانے کے لئے جعلی عامل کو لاکھوں روپے دیئے جب مسائل حل نہ ہوئے تو جعلی عامل کو مار مار کر اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الرحمن گھریلو نا چاقی دور کرنے اور کاروبار بڑھانے کے لئے جعلی عامل کو ایک عرصے سے رقم کھلا رہا تھا ۔خلیل الرحمن کے مسائل تو حل نہ ہوئے لیکن کاروبار میں دن بدن مندی اور بیوی سے دوریاں ضرور بڑ ھیں جس پر خلیل الرحمن غصہ میں آکر بابا جی کے آستانے پر جا کر جعلی عامل کی جوتوں اور گھو نسو ں کے ساتھ خوب مرمت کی۔