لاہور ،اکتو بر23(ٹی این ایس): پنجاب حکومت 10 ماہ بعد بھی بلدیاتی اداروں کو فنڈز دینے میں ناکام رہی ، ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت 10 ماہ بعد بھی بلدیاتی اداروں کو فنڈز دینے میں ناکام رہی ، ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہوگئی بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال عارضی فنڈز پر ہی ٹرخانے کا امکان ہے ، صوبے بھر کے بلدیاتی ادارے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیںپی ایف سی کی تقسیم کے لئے بنائی کمیٹی 5 ماہ میں بھی کچھ نہ کر سکی ہے ، بلدیاتی اداروں ، ہیلتھ و ایجوکیشن اتھارٹیز سے تیسری بار بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیاپی ایف سی ٹیکنیکل سب کمیٹی کے بھی صرف دو اجلاس منعقد کئے جا سکے۔













