نیب کوگرفتاری نہ دینا میرا قانونی حق تھا، سوموارکو وکلاء کے ساتھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکراپنا مئوقف دوں گا، نیب کی گھر پریلغار نے12 اکتوبرکی یاد تازہ کردی، نیب نےغیرقانونی چھاپا مارا، اللہ نے عزت بخشی۔ حمزہ شہباز

 
0
288

لاہور اپریل 06 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کی گھر پریلغار نے12 اکتوبرکی یاد تازہ کردی، سوموارکو وکلاء کے ساتھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکراپنا مئوقف دوں گا، نیب نے غیر قانونی چھاپا مارا، اللہ نے عزت بخشی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کیجانب سے گرفتاری روکنے کے حکم سے ہمارے مئوقف کوتقویت ملی۔
نیب کے سامنے گرفتاری کیلئے پیش نہ ہونا میرا قانونی حق تھا۔ آئندہ کا لائحہ عمل وکلا سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سوموارکو وکلاء کے ساتھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکراپنا مئوقف دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر پر نیب کی یلغار نے 12 اکتوبر کی یاد تازہ کردی ہے۔ نیب کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر چھاپا مارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج سرا سر زیادتی تھی۔
واضح رہے نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے ان کے گھر گئی لیکن مسلسل چار پانچ گھنٹوں تک واہاں موجود رہی اور گرفتار نہیں کرسکی۔ اسی دوران لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو پیر 8اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست 8 اپریل بروز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث حمزہ شہباز کے وکلا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی اور معاملے سے آگاہ کیا۔