بلاول بھٹو کی ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگوں کی خبر دینے والے صحافی کا جینا محال، مقامی پولیس اور جیالوں کی دھمکیوں کے بعد صحافی جان بچا کر سندھ سے اسلام آباد پہنچ گیا

 
0
302

اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس): بلاول بھٹو کی ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگوں کی خبر دینے والے صحافی کا جینا حرام ہو گیا۔اہل خانہ کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو حکومت کے خلاف سندھ میں ٹرین مارچ کیا۔ مارچ میں غریب خواتین کو 2000روپے دینے کا وعدہ کر کے بلایا گیا جب خواتین مارچ کے اختتام پر واپس جانے لگیں تو انہیں صرف200روپے فی خاتون کے حساب سے دے کر چلتا کر دیا گیا۔
خواتین کی اس حوالے سے گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم اب یہ سٹوری پوری دنیا کے سامنے لانے والے صحافی کا جینا محال ہو گا۔پولیس اور جیالوں نے مذکورہ صحافی کا جینا محال کر دیا۔جس کےبعد صحافی جان بچا کر سندھ سے اسلام آباد بھاگ آیا۔صحافی کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے میں ایک نیوٹرل آدمی ہوں اور میں نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں بلائے گئے لوگوں کو پیسے دینے کی سٹوری بریک کی تھی جس کے بعد پولیس مجھے دھمکیاں دے رہی ہے جب کہ میرے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں مل رہی ہے لہذا مجھے انصاف دیا جائے۔
واضح رہے بلاول بھٹو کی ریلی میں جانے والی خواتین کو2000روپے فی کس کے حساب سے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انہیں 200روپے دے کر ٹرخا دیا گیا۔ ریلی میں جانے والی خواتین نے وڈیو میں بتایا ہے کہ انہیںپیپلز پارٹی کی جانب سےریلی میں لایا گیا تھا اور وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں 2000روپے دیے جائیں گے لیکن ریلی کے اختتاپر انہیں 200روپے دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ غریب خواتین نے انہیں لے کر آنے والے لوگوں کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے اور انہیں پوری اجرت نہیں دی گئی۔