اسلام آباد: ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ سے اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو ہلاک

 
0
109

اسلام آباد کے علاقے جی نائن ون میں مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے 3 ڈاکو سیکٹر جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے