جنیوا: پاکستان کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر کانفرنس آج ہوگی

 
0
64

 پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے 16 ارب تیس کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔

کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور فرانسیسی صدر میکرون بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔