عمران خان اناڑی سیاست دان ہیں ٗ خیبر پختو نخوا میں ایک میگا واٹ کا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکے ٗ پورا ملک کیسے چلائیں گے ٗ احسن اقبال

 
0
300

نارروال دسمبر 10(ٹی این ایس)وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو اناڑی سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ صرف دھرنے دے سکتے ہیں ٗخیبر پختو نخوا میں ایک میگا واٹ کا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکے ٗ پورا ملک کیسے چلائیں گے ؟ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اناڑی سیاست دان ہیں وہ خیبر پختون خوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کیلئے پراجیکٹ شروع نہیں کر سکے ٗ پورا ملک کیسے چلائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے پانچ سال ڈراؤنا خواب تھے انہوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ ملک سے بجلی کا بحران ختم کر دیا ہے ۔