لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی ٗ فواد چوہدری

 
0
757

اسلام آباد دسمبر 10(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی ٗ انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچنا چاہیے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ مردم شماری کا قانون سینیٹ میں پیش ہونے جارہا ہے، یہ قانون منظور ہو یا نہ ہو، آرٹیکل 224 بالکل واضح ہے، جس کے تحت حکومت کی رخصتی کے بعد نوے دن میں انتخابات کرانے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی، انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچا جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے تک ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، موجودہ صورتحال میں آئین کے آرٹیکلز 224 اور 51 باہم متصادم نہیں جبکہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں ٗ طاہرالقادری کی تحریک کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔