(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کالج سہالہ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 40 تفتیشی افسران کو”انفارمیشن ٹیکنالوجی” کے متعلق 2 ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی۔جدید خطوط پر استوار اس تربیت کو مکمل کرنے کے بعد ان افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
کورس کے اختتام پر کمانڈنٹ سہالہ اشفاق احمد خان نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔