کس قانون کے تحت بہن کواسکاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لیکرنہیں جاسکتے‘چیف جسٹس ثاقب نثار

 
0
325

وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پر قبضہ دینے کاحکم ،قبضہ خاتون کودیکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی
لاہوراگست 25 (ٹی این ایس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وارثت میں بہنوں کو حق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پرقبضہ دینے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے۔ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے وارثت میں بہنوں کوحق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 1952ء میں والدنے بہن بھائیوں کے درمیان شرعی طور پر جائیداد تقسیم کی لیکن والد کی وفات کے بعد بھائیوں نے حصہ دینے سے انکار کردیا۔جس پر چیف جسٹس نے خاتون کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے، آپ نے ساری زندگی اپنی سگی بہن کو رلایا ہے، ایک ہفتے میں اپنی بہن کواس کاحق دیں۔جسٹس ثاقب نثار نے وہاڑی کی خاتون کو 1126کنال اراضی پر قبضہ دینے کاحکم دے دیا اور اراضی کاقبضہ خاتون کودیکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔