الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الله آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

 
0
3264

اسلام آباد ،اکتو بر23(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الله آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت انہیں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں ضیاء الله آفریدی پیش پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ میرا وکیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مصروف ہے اس لئے انہیں جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ بھی کورٹ ہے، ہم نے ریفرنس کو بروقت نمٹانا ہے، اگر آپ جواب جمع نہیں کراتے تو کیا آپ کو سنے بغیر فیصلہ سنا دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ضیاء الله آفریدی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔