پاکستان کو جس طرح کے بحران کا سامنا آج ہے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں تھا ٗجاوید ہاشمی

 
0
96401

اسلام آباد اکتوبر 23(ٹی این ایس)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس طرح کے بحران کا سامنا آج ہے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں تھا ٗ یہ آئین کے بغیر چلنے والی زمین ہے ٗ ہم زندہ رہنے کیلئے کسی نہ کسی بحران کی تلاش میں رہتے ہیں ٗ آئین سے کھیلنا اور مرضی سے تبدیل کرنا کچھ طبقات کا موروثی کام ہے ٗجتنی تباہی اس ملک میں سپریم کورٹ نے مچائی اتنی کسی اور نے نہیں مچائی ٗ 2014 میں طاہر القادری اور عمران خان کو اکٹھا کرنے والوں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بھی معاملات طے کر لیے تھے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ یہ آئین کے بغیر چلنے والی سرزمین ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم کسی بحران کی طرف جا رہے ہیں ٗ زندہ رہنے کیلئے ہم کسی نہ کسی بحران کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ماضی میں ہونے والی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ 1973 اور 1956 میں اپنی مرضی کے آئین بنائے گئے اور آئین کو تبدیل کرنے کیلئے سول و عسکری قوتیں اس کو اپنے پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایمرجنسی پر چلایا جس کے بعد بعد ضیا الحق آئے اور وہ تو خود آئین تھے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہم وہ قوم نہیں بن سکے جو اپنے آئین کا احترام کرتی ہیں اورگزشتہ 70 سال میں کبھی ایسا بحران نہیں آیا جو آج ملک میں ہے۔سنیئر سیاست دان نے عدالت عظمیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے بھی دو مرتبہ آئین توڑا اور عدالت عظمی نے مشرف کو آئین میں تبدیلی کا اختیار دیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ آئین سے کھیلنا اور مرضی سے تبدیل کرنا کچھ طبقات کا موروثی کام ہے ٗ ہمارے تین سابق فوجی سربراہ ملک سے باہر تھنک ٹینکس میں بیٹھے ہیں جن لوگوں کو ہم اپنے جگر کی بوتلیں لگاتے ہیں وہ سبکدوش ہو کر دوسروں کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جتنی تباہی اس ملک میں سپریم کورٹ نے مچائی اتنی کسی اور نے نہیں مچائی۔انھوں نے کہا کہ میں موجودہ سپریم کورٹ کی بات نہیں کر رہا کیونکہ معلوم ہے کہ اگر موجودہ سپریم کورٹ کے بارے میں کوئی بات کی تو توہین عدالت ہو جائیگی

۔سابق وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں انصاف نہیں کیا۔جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کش حملہ کرکے اپنی نشست چھوڑی تھی ٗاگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو پارلیمنٹ کا آخری دن ہوتا۔پی ٹی آئی کے سابق سینئررہنما کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) نے فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ دیا تھا جس پرمیں نے انکار کیا حالانکہ پی ٹی آئی کے 15 اراکین اسمبلی کی حمایت مجھے حاصل تھی۔انھوں نے کہا کہ شاید مجھے ایسا کرنے پر وزیراعظم کا پروٹوکول ملتا لیکن میں عمران خان کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتا تھا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ 2014 میں طاہر القادری اور عمران خان کو اکٹھا کرنے والوں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بھی معاملات طے کر لیے تھے۔انھوں نے کہا کہ ملک کے میڈیا سے اپیل ہے کہ اپنے پروگراموں میں سابق فوجیوں کو نہ بلائیں کیونکہ ٹی وی دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بھی مشرف کا دور ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوج کی ضرورت ملک کے دفاع کیلئے ہے، ترکی نے اپنی فوج کو کہا کہ بیرکوں میں بیٹھیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف نے نیب ایک پارٹی بنانے کیلئے قائم کیا تھا اگر سیاست دانوں نے احتساب کا ادارہ نہ بنایا تو نیب کو ہی بھگتنا پڑیگا۔ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 1998 میں اس وقت کے فوج کے سربراہ ایٹمی دھماکے کرنے کے حق میں نہیں تھے جس کی گواہی ڈاکٹر عبدالقدیر نے دی۔مشرف کے نقطہ نظر پر انھوں نے کہا کہ نواز شریف کارگل جنگ کے دوران امریکا سے واپس آئے تو مشرف چکلالہ میں ان کی آمد پر ناچتے رہے اور نعرے لگا رہے تھے کہ نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ا

انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلئے ایک دوسرے کو آنکھیں مت دکھاؤہمارے لیے پاکستان کے عوام آقا ہیں اور کوئی نہیں ٗ نواز شریف آسمان سے اترا اوتار نہیں اور نہ ہی کوئی ولی اللہ ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ غلطی سب سے ہوتی ہے لیکن بندوق رکھ کر کسی کو عہدے سے نہیں اتارا جا سکتا ٗ پاکستان میں اداروں کے درمیان تناؤ کب نہیں تھا۔سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے لیکن سزا کیلئے ادارے ہونے چاہئیں، فوج نے تو احتساب کے ادارے بنانے سے نہیں روکا۔انھوں نے کہا کہ مشرف بھگوڑا ہے اور جس نے مشرف کو پکڑنے کا کہا وہ پورا خاندان خود پکڑا گی