لیجنڈ ریسلر کرٹ اینگل نے 11 سال بعد ڈبلیوڈبلیو ای رنگ میں فاتحانہ واپسی

 
0
1397

لندن اکتوبر23  (ٹی این ایس)لیجنڈ ریسلر کرٹ اینگل نے 11 سال بعد ڈبلیوڈبلیو ای رنگ میں فاتحانہ واپسی کی ہے۔گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ ٹی ایل سی میں کرٹ اینگل کی رنگ میں ڈرامائی انداز سے اس وقت واپسی ہوئی جب رومن رینز اچانک بیمار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئیرومن رینز کے باہر ہونے کی وجہ سے سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز کو تیسرے ساتھی کی ضرورت تھی تاکہ وہ دی مز، شیمس، سیزارو، کین اور براؤن اسٹرومین کے ساتھ ہینڈی کیپ میچ کاانعقاد ہوسکے۔

اس مین ایونٹ میں کرٹ اینگل کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور یہ کافی دلچسپ میچ ثابت ہوا، جس میں پہلے کین نے براؤن اسٹرومین کواپنے مخصوص داؤکا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسٹرومین اپنی ٹیم پر ہی چڑھ دوڑے۔تاہم دی مز، کین، شیمس اور سیزارو نے براؤن اسٹرومین کو کچرے کے ٹرک میں پھینک دیا، جس کا فائدہ دوسری ٹیم نے اٹھا کر کامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل فن بیلور اور اے جے اسٹائلز کے درمیان بھی مقابلہ ہوا جسے پرستاروں نے ڈریم میچ قرار دیا۔